ETV Bharat / city

اورنگ آباد: ٹول پلازوں پر ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ - اورنگ آباد شہر میں کورونا

شہر اورنگ آباد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے شہر سے منسلک چھ راستوں کے ٹول پلازوں پر چیک پوائنٹ بنا کر بیرون شہر سے آنے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

checkpoint for corona test at toll plazas in aurangabad
اورنگ آباد: ٹول پلازوں پر ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 9:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔

اورنگ آباد: ٹول پلازوں پر ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ

انھیں سخت اقدام میں سے ایک اہم قدم یہ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے اورنگ آباد شہر میں کورونا پر قابو پانے کے لیے بیرون شہر سے آنے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے، شہر سے منسلک چھ راستوں کے ٹول پلازوں پر میونسپل انتظامیہ نے چیک پوائنٹ بنائے ہیں، جن پر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات ہیں۔

گزشتہ دو دنوں میں ان چیک پوائنٹس پر 92 سے زیادہ افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اورنگ آباد کے دولت آباد چیک پوائنٹ کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود محکمہ صحت کے لوگوں سے بات چیت کی۔

محمکہ صحت کے ملازم نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور آج اک شخص میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے، وہیں کورونا ٹیسٹ کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ اب تک دولت آباد کے چیک پوائنٹ پر 23 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 3 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.