ETV Bharat / city

کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بی جے پی کا احتجاج

مہاراشٹر میں کسانوں کو قرض فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے شہر کے بینکوں کے باہر احتجاج کیا۔

BJP protests
BJP protests
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:34 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بی جے پی کارکنان نے پارٹی کے ضلع صدر سنجے کینیکر کی قیادت میں کسانوں کو خریف کے سیزن میں آرہی پریشانیوں سے متعلق اورنگ آباد کے سرکاری بینکوں کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بی جے پی کا احتجاج

اس دوران بی جے پی کے ضلع صدر سنجے کینیکر نے کہا کہ بارش کے موسم کا آغاز ہوگیا ہے لیکن خریف سیزن کے لیے کسانوں کو فصل قرض کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس کے باعث کسان میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ ایسے میں کسانوں کے مسائل فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ موسم بارش کے ساتھ ہی خریف سیزن کا بھی آغاز ہوتا ہے اور ان دنوں میں کسانوں کو کاشتکاری کے لیے قرض کی ضرورت ہے تاکہ وہ کھاد اور بیج خرید کر کھیتی کے کاموں میں مشغول ہو جائیں تاہم اول تو ان پر قرض کا بوجھ ہے اور دوسری طرف انہیں قرض بھی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں میں چکر کاٹنے کے بعد بھی کسانوں کو قرض نہیں مل رہا ہے۔
بی جے پی نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے جو کسانوں سے وعدے کیے تھے وہ بھی اب تک پورے نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسانوں کا قرض معاف کیا ہے۔ بی جے پی کے صدر سنجے کینیکر نے کہا کہ اب تک 15 فیصد ہی کسانوں کا قرض حکومت نے معاف کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.