ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کا شمار ریڈ زون شہر میں ہے جہاں تمام طرح کی معاشی سرگرمیاں پوری طرح متاثر ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ چکے ہیں، تاہم شہر کی فلاحی تنظمیوں اور نوجوانوں کی محنت کے سبب کمیونٹی کچن لوگوں کی بھوک مٹانے کا ذریعہ ثابت ہورہا ہے۔
اسی طرح فلاحی خدمات انجام دینے والی ایک تنظیم سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی۔ اس موقعے پر تنظیم کے ذمہداران نے کہا کہ' وہ لوگ پہلے ضرورت مندوں کا پتہ لگاتے ہیں پھر ان تک کھانا، دوا اور دیگر ضروری اشیاء پہنچاتے ہیں'۔