ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 166 نئے معاملے درج - کورونا وائرس کے 166 نئے معاملے

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7504 ہوگئی ہیں ۔

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 166 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 1:13 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 09 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق، ضلع میں کورونا کے 166 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7504 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 330 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 4033 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 3141 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.