ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 101 نئے معاملے درج - covid 19 deaths

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 12126 مریض سامنے آئے ہیں، 417 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں جبکہ 6690 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 5019 مریض ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کہ 101 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 1:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 23 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 101 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12126 ہوگئی ہے کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 417 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 6690 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5019 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.