ETV Bharat / city

مسلم طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ کا اعلان - IndiaZakat.com

مہاراشٹر کر دارالحکومت ممبئی میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے سال 2013 میں اسکالرشپ فنڈ کی شروعات عمل میں آئی۔ جس کا مقصد غریب و مستحق مسلم طلباء کو اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ کی شکل میں مالی مدد کرنا ہے تاکہ ایسے طلبہ تعلیم مکمل کرسکیں.

مسلم طلباء وطالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ  کا اعلان

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 10:39 PM IST

تنظیم کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق زیادہ تر مسلم ذہین طلبہ معاشی تنگی کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں. اسی لیے اے ایم پی انڈیا کی جانب سے ایسے طلبہ کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے جو پروفیشنلس کورسیس (انجینئرنگ، میڈیکل، آرکیٹیکٹ، سی اے اور دیگر) میں زیر تعلیم ہیں. ایسے طلبہ کو آئی ٹی آئی کورسیس اور نیشنل کونسل فار ووکیشنل ٹریننگ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

تین سو ذہین و مستحق طلبہ کو کم ازکم دس ہزار روپیہ ایجوکیشنل اسکالرشپ دی جائے گی. اسکالرشپ کی درخواست کے بعد اے ایم پی کی ٹیم کے ذریعے ذہین, مستحق اور غریب طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا. اے ایم پی کے زیر اہتمام انڈیا زکات ڈاٹ کام IndiaZakat.com پلیٹ فارم کے ذریعے ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ ملے گی۔

اسکالرشپ کے لیے درخواست IndiaZakat.com پورٹل پر آن لائن فارم بھرا جائے گا۔ اے ایم پی اسکالرشپ کے علاوہ بھی دیگر اسکالرشپ و فنڈ بھی مستحق طلبہ کو اسی پورٹل سے فراہم کیا جائے گا۔ اب تک اس پورٹل پر 5 کروڑ 40 لاکھ 20 ہزار 512 روپئے فنڈ جمع ہوا، جس سے تعلیمی شعبے میں ضرورتمند طلبہ کی مدد کی جارہی ہے.

اہلیت:

اسکالرشپ معاشی طور پر غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہی دی جائے گی۔ ایسے طلبہ جو اسلامی شریعت کے مطابق زکات لینے کے اہل ہوں۔ طلباء و طالبات کا بارہویں کامیاب ہونا لازمی ہے. پروفیشنلس کورسیس (انجینئرنگ، میڈیکل، فارمیسی، جرنلزم، لاء اور دیگر), سینٹرل یونیورسٹیوں، ٹاپ کالجوں، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور یو جی سی سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو اولیت دی جائے گی۔ ٹیکنیکل کورسیس، آئی ٹی آئی اور ووکیشنل کورسیس کی لیے بھی اسکالرشپ دی جائے گی۔ اسکالرشپ چیک یا آن لائن پیمنٹ طریقہ کار سے تعلیم اداروں کو تقسیم کی جائے گی۔ اسکالرشپ کی منظوری سے پہلے طلبہ کے ذریعے دی گئی معلومات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

درکار دستاویزات:

دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹ، پروفیشنلس کورس میں زیر تعلیم طلبہ کی گزشتہ سال کی مارکس شیٹ, آدھار کارڈ یا پین کارڈ کی فوٹو کاپی۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2021 اور اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست ہی قبول کی جائے گی۔

رجسٹریشن کیلئے:

https://www.indiazakat.com

https://www.indiazakat.com/scholarshipForm

( یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.