اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل نے آسام تشدد معاملے میں اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کے توسط سے ایک مکتوب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو روانہ کر مطالبہ کیا کہ آسام میں پولیس اور فوٹو گرافر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اس مکتوب میں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو ایک کروڑ روپئے اور زخمیوں کو پچاس لاکھ روپئے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسلم نمائندہ کونسل کا کہنا ہیکہ ناجائز قبضہ جات ہٹانے کی آڑ میں تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور فوٹو گرافر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔
مزید پڑھیں: آسام: 'تجاوزات ہٹانے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے'
پورے معاملے کی اعلی سطحی کمیشن کے ذریعے جانچ ہونی چاہیئے، کونسل نے بے گھر ہوئے سینکڑوں افراد کی باز آباد کاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس مکتوب کی ایک کاپی یو این او کو روانہ کی گئی ہے۔