اورنگ آباد ضلع صدر شیخ احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مجلس اتحادالمسلیمن کے سربراہ اور رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی دو اکتوبر سے مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنے دورے کا آغاز اورنگ آباد کے پیٹھن اسمبلی حلقے سے کریں گے جہاں وہ انتخابی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'پارٹی سربراہ ایک ہفتے کے دوران مالیگاؤں، دھولیہ، ممبئی، پونے اور شولا پور جائیں گے۔ اورنگ آباد میں ایم آئی ایم سربراہ کی آمد کے پیش نظر پارٹی کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔'