اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں امراؤتی تشدد پر بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کو لیکر اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو بی جے پی کارکنان نے احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنان نے ادھو ٹھاکرے حکومت پر شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام لگایا ہے۔ فی الحال اورنگ آباد میں حکم امتناع کے باوجود بی جے پی لیڈروں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
امراؤتی تشدد کے معاملے میں بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمات درج ہونے اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف اورنگ آباد میں بی جے پی لیڈروں نے کلکٹر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، بی جے پی لیڈر اتل ساوے نے ادھو ٹھاکرے حکومت پر شرپسندوں کی حمایت کرنے اور بی جے پی لیڈروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔
ساوے نے دعوی کیا کہ متاثرہ علاقے میں امن کی کوشش کرنے والے بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں حکم امتناع نافذ ہے جس کے تحت پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، اس کے باوجود بی جے پی لیڈروں نے بڑی تعداد میں کلکٹریٹ پہنچ کر احتجاج کیا جس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔