ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بجلی بلوں کو لیکر مجلس اتحاد المسلمین نے بجلی دفتر گھر کے سامنے دھرنا دے کر غریبوں کے لائٹ بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
بجلی بل کو لیکر مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈروں نے مہا وترن آفس کے روبرو دھرنا دیا، اس دھرنے میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر مہا وترن پر صنعتی اداروں کی پشت پناہی کرنے اور عام لوگوں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ غریبوں کے لائٹ بل فوری معاف کیے جائیں اور جانبداری سے باز رہا اس دوران ایم آئی ایم کارکنان نے اپنے طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔