ہاتھرس واقعے پر مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کرانتی چوک علاقے میں موم بتیاں جلاکر ہاتھرس سانحہ پر غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امتیاز جیل نے یوگی حکومت اور مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ جس کی گھر میں بیٹیاں ہے اب اسے خوف کے ساتھ رہنا ہوگا کیونکہ اگر جنسی زیادتی کرنے والوں کو حکومت کا ساتھ حاصل ہے تو یہ غنڈہ راج نہیں ہے تو کیا ہے؟
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ سب کو ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزموں پر سخت کاروائی کرتے ہوئے چوراہے پر سزا دینا چاہئے۔
راہل گاندھی کے معاملے پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 برسوں میں ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت اور پولیس اتنی بڑی پارٹی کے لیڈر کے ساتھ بدسلوکی کے ساتھ پیش آرہی ہے۔