ETV Bharat / city

مالیگاؤں: ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک نوجوان مسلسل کارپوریشن کے چکر لگا رہا ہے - ای ٹی وی بھارت کی خبر

انور ہلال نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی کارپوریٹر کے قریبی نے غیر قانونی طور پر عمارت کی تعمیر کی ہے۔

anwar hilal
انور ہلال
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 8:26 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات جڑ پکر چکی ہیں۔ ہر علاقے میں اوپن اسپیس، پبلک پراپرٹی اور کارپوریشن الاٹ زمینوں پر جا بجا زمین اور سیاسی مافیاؤں نے قبضہ جما لیا ہے۔ کارپوریٹرز و سابق کارپوریٹرز اور الیکشن میں ہارے ہوئے عوامی نمائندوں نے اپنے ماں باپ اور دادا، پردادا اور دیگر کئی اداروں کے نام پر عوامی جگہوں پر غیرقانونی تعمیرات کرکے قبضہ کر لیا ہے۔

ویڈیو

جب کبھی سماجی تنظیمیں اور بیدار عوام ان مسائل پر آواز بلند کرتی ہیں یا کارپوریشن میں شکایات کی جاتی ہیں تو کارپوریشن اسے ٹال مٹول کر دیتی ہے یا پولیٹیکل پریشر کی وجہ سے اس کام میں لمبی دیری کردی جاتی ہے تاکہ شکایت کنندگان تھک ہار کر خاموشی اختیار کرلیں۔ شہر مالیگاؤں کے رسول پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے انور ہلال نامی 32 سالہ نوجوان جو کہ ایک تاجر ہیں۔ گزشتہ کچھ ماہ سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل کارپوریشن کا چکر لگا رہا ہے۔

اس تعلق سے انور ہلال نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی کارپوریٹر کے قریبی نے غیر قانونی طور پر عمارت کی تعمیر کی ہے اور انھیں کارپوریشن کی جانب سے ٹاؤن پلاننگ ایکٹ نوٹس بھی دیا گیا ہے لیکن اس پر کارپوریشن کمشنر کی جانب سے کسی بھی طرح کا عملی اقدام گزشتہ برس سے نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کارپوریشن کمشنر کو کئی بار لیٹر دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Religion Conversion Issue: یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کا دعویٰ، تبدیلیٔ مذہب معاملے میں تین دیگر افراد گرفتار

اس خط میں گھر نمبر 783 میں جاری غیر قانونی تعمیرات کا ذکر کیا گیا ہے لیکن کمشنر کی جانب سے اس معاملے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے دنوں میں اس معاملے میں کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی اور اب وہ تمام محکموں کو ایک لیٹر دینے کے بعد کوئی سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.