ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں پرامن بند منایا گیا

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:59 PM IST

Updated : Nov 12, 2021, 10:53 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مسلم بند صد فیصد کامیاب رہا، جس میں برادران وطن نے بھی بند میں حصہ لیا۔ مسلمانوں نے اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے تریپورہ کے مظلوموں کی حمایت کی۔ مُسلم علاقوں میں مکمل بند منانے پر رضا اکادمی نے شہریان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

A peaceful shutdown was observed in Aurangabad
اورنگ آباد میں پرامن بند منایا گیا

اورنگ آباد کے مسلمانوں نے صد فیصد کاروبار بند رکھ کر حکومت ہند اور تریپورہ حکومت کے خلاف اپنا سخت احتجاج درج کروایا۔ یہ بند پوری طرح سے پرامن رہا، کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس بند کے ذریعے اورنگ آباد کے مسلمانوں نے مظلوموں کے حق میں پرامن طریقے سے آواز بلند کی۔

ویڈیو

اس موقع پر شہریان کو روزمرہ کی خریداری اور آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رضا اکادمی کے ذمہ داروں نے مکمل مسلم بند پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس بند میں برادران وطن نے بھی حصہ لیا اور اپنے کاروبار بند رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی: تریپورہ تشدد اور توہین رسالت کے خلاف ممبئی میں بند منایا گیا

رضا اکادمی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ڈیویژنل کمشنر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا۔

Last Updated : Nov 12, 2021, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.