ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 957 نئے کیسز - مہاراشٹر کے خطہ مراٹھوارہ کے آٹھ اضلاع

سب سے زیادہ ضلع بیڈ میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی موت ہوگئی۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:18 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھوارہ کے آٹھ اضلاع میں منگل کے روز جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے 957 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران 36 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

خطہ کے مختلف ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ ضلع بیڈ میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ضلع لاتور میں کورونا کے 115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ عثمان آباد میں چھ اموات اور 144 نئے کیسز، جالنہ میں چھ اموات اور 10 نئے کیسز، ناندیڑ میں پانچ ہلاکتیں، 118 نئے کیسز، اورنگ آباد میں چار اموات اور 344 کیسز، ضلع پربھنی میں 77 کیسز اور دو متاثرین کی موت اور ضلع ہنگولی میں کورونا کے 36 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.