ضلع مجسٹریٹ دولت دیسائی نے منگل کے روز بتایا کہ ان 804 میں سے سب سے زیادہ 245 افراد کرناٹک کے، اس کے بعد تمل ناڈو کے 206، راجستھان کے 86، اتر پردیش کے 30، مدھیہ پردیش کے 47، کیرالہ کے آٹھ، جھارکھنڈ کے پانچ، ہریانہ کے چار، آندھرا پردیش کے تین، بہار کے دو اور پڈوچیري اور مغربی بنگال سے ایک ایک شخص ہیں۔ باقی 166 افراد مہاراشٹر کے مختلف حصوں کے رہائشی ہیں۔
كاروير، كاگل، هتكنگلے، شرول، گڑھنگلاج اور گگنباوڑا تحصیلوں میں قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔