مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 639 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔
طبی حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کے شہری علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ دیہی علاقوں کی بنسبت تیزی سے ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'لاک ڈاؤن مسلط نہیں کرنا چاہتے لیکن 'مجبوری' بھی ایک چیز ہے'
تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زائد جالنہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 171 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 256 فعال کیسز اور 2 افراد کی موت، بیڑ میں 43 اور پربھنی میں 33 فعال کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ پربھنی میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ناندیڑ میں 90، لاتور میں 86، ہنگولی میں 32 اور عثمان آباد میں 20 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
(یو این آئی)