مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ نو مارچ کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 550 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 53907 ہوگئی ہے۔ وہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے۔ اس دوران ضلع میں 1304 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 49382 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں جبکہ 3221 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔