ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 426 نئے کیسز - مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 426 نئے کیسز

اس دوران مہاراشٹر سے 5092 نئے کیسز اور 100 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

Coronavirus
Coronavirus
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:17 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 426 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ اطلاع طبی اہلکاروں نے پیر کے روز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران اس انفیکشن سے نو مریضوں کی موت ہوگئی۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اطلاع کے مطابق آٹھ اضلاع میں سے ناندیل اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران یہاں 35 نئے کیس سامنے آئے جبکہ چار مریض لقمہ اجل بنے۔

اس کے بعد بیڈ میں 35 نئے کیس اور تین اموات، جالنا میں 76 نئے کیسز اور دو اموات، اورنگ آباد میں 64، لاتور میں 43، عثمان آباد میں 28، پربھنی میں 5 اور ہنگولی میں چار نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

اس دوران ریاست بھر سے 5092 نئے کیسز اور 100 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17.19 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور 8232 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس بیماری سے ٹھیک ہونے والے افرادکی تعداد 15.77 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اب تک 45،240 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں 96،000 مریض زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.