ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 22 ستمبر رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 358 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31443 ہوگئی ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہی ہے۔
ضلع میں 886 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 24506 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ اس وقت6015 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں؛ بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز
کورونا مریضوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی محدود رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے، سماجی دوری منہ پر ماسک سمیت دیگر رہنمایانہ خطوط کی سختی سے پاسداری کرنے اور انتظامیہ کو تعاون دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔