ETV Bharat / city

مراٹھواڑا میں کورونا کے 321 نئے معاملے - مراٹھواڑا میں کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطہ میں اورنگ آباد ضلع کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

covid 19 in Marathwada
covid 19 in Marathwada
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 1:14 PM IST

مہاراشٹر میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 321 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

صحت افسروں نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ اس دوران علاقے میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت بھی ہوگئی ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹروں سے موصول اعدادو شمار کے مطابق اورنگ آباد ضلع کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 104 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

اس کے بعد جالنہ میں 47، ناندیڑ میں 26، عثمان آباد میں 21 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک کی موت، بیڑ میں 44 نئے معاملے، پربھنی میں 31 اور ہنگولی میں سات نئے معاملے آئے ہیں۔

اس دوران 6776 اور مریضوں کے ٹھیک ہونے سے ریاست میں اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 17,10,050 ہوگئی ہے اور 127 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 47,599 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 92.70 فیصد پہنچ گئی جبکہ شرح اموات محض 2.58 فیصد ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36652 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس دوران 42533 مریض صحتمند ہوئے اور اسی کے ساتھ ری کوری کی شرح 94.28 فیصد ہوگئی۔ نئے سرگرم معاملوں کے مقابلے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے سرگرم معاملوں میں 6393 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 409689 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 512 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.