ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 177 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 27071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 98.84 لاکھ ہوگئی۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:04 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 177 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کی اطلاع ہے۔

ہیلتھ افسران نے پیر کے روز بتایا کہ مذکورہ مدت کے دوران کورونا وائرس سے مزید چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفتر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسی عرصے کے دوران ضلع اورنگ آباد کورونا سے بری طرح متاثر رہا جہاں 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 16 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی، ضلع لاتور میں 42 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع بیڑ میں 27، ضلع عثمان آباد میں 19، ضلع جالنہ اور ضلع پربھنی میں نو نو اور ضلع ہنگولی میں کورونا وائرس کے چار کیسز سامنے آئے۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 27071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 98.84 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 30،695 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح بڑھ کر 94.98 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد 3960 سے گھٹ کر 3.52 لاکھ رہ گئی۔ ملک میں کورونا سے مزید 336 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی، جس سے اموات کی شرح ملک میں اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.