ETV Bharat / city

اورنگ آباد: کورونا کہ 123 نئے کیسز کی تصدیق

ضلع اورنگ آباد میں کورونا کے 16 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 645 مریض اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کہ 123 نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 26 اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 123 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 515 تک جا پہنچی ہے۔

ضلع میں 645 افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے اور 16 ہزار 440 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4 ہزار 430 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ گھروں سے نہیں نکلیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں ساتھ ہی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی مقامات ہاٹ سپاٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.