ETV Bharat / city

آج کا ترنمول رہنما کل بی جے پی رہنما کہلاتا ہے: سی پی آئی ایم - سوریہ کانت مشرا

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ آج کی ترنمول کانگریس کے رہنما کل کا بی جے پی رہنما کہلاتا ہے، اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جس طرح سے دل بدل کا کھیل جاری ہے، اس سے صرف اور صرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہی نقصان ہوگا۔

cpim general secretary criticizes tmc and bjp
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:39 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے آسنسول میں سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں، ان سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جس طرح سے دل بدل کا کھیل جاری ہے، اس سے صرف اور صرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہی نقصان ہوگا، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ہی ایک دوسرے کی سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں، ان دونوں کے علاوہ کسی دوسرے کو نقصان ہونے والا نہیں ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ آج کے ترنمول کانگریس کے رہنما کل کا بی جے پی کہلاتا ہے، آپ آج جس کو ترنمول کانگریس کے رہنما کہتے ہیں دوسرے دن وہ بی جے پی کا جھنڈا لے کر گھومتا ہے۔

سی پی آئی ایم کا ایک بھی رہنما بی جے پی میں شامل ہونے کی اطلاع ملی نہیں ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ سی پی آئی ایم ہی واحد پارٹی ہے، جو بی جے پی کو روک سکتی ہے، سی پی آئی ایم برسوں سے بی جے پی کو ریاست میں داخل ہونے سے روکے رکھا ہے، لیکن ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے لیے داخلے کا دروازہ کھولی ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری سوریہ کانت مشرا کا کہنا ہے کہ آج سرکاری طور پر کانگریس نے لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو گرین سگنل دے دیا، اتحاد کو گرین سگنل ملنے کے بعد اب آگے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.