جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ میں فوج کی جانب سے خواتین کرکٹ لیگ کے افتتاحی تقریب میں بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ 'کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے بس وہ محنت و لگن سے کھیلتے رہیں اور ہمیشہ آگے بڑھنے کی کوشش کریں ہم سے جو ممکن ہوسکے گا میں ان کے لیے کروں گا'۔ انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود کو کھیل کود میں مشغول رکھیں تاکہ انہیں ملکی یا عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے۔
'مزید پڑھیں: 'میرا چاندی کا تمغہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں
واضح رہے کہ ڈورو شاہ آباد میں فوج کی جانب سے خواتین کرکٹ لیگ آج سے شروع ہوئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں یوسف پٹھان بطور مہمان شریک ہوئے۔