اسکی تازہ مثال ضلع اننت ناگ کی رہنے والی سبا فرحت کی شاندار اور منفرد پہل کو دیکھ کر مل رہی ہے۔
سبا فرحت نے عید کی آمد کو دیکھتے ہوئے ضلع کے کھنہ بل میں جشن عید کے نام سے ایک ٹریڈ نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
جنوبی کشمیر میں خواتین کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی یہ پہلی ایسی نمائش ہے جس سے خواتین کو با اختیار بنانے کی پہل سبا فرحت نے شروع کی ہے۔
نمائش کا ایک خاص اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہاں پرقائم کیے گئے اسٹالس صرف خواتین کے زیرنگراں ہیں۔
اس نمائش میں وادی کی مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چوبیس خواتین نے اپنے اسٹال قائم کیے ہیں۔
نمائش میں فیشن ڈیزائینگ کے علاوہ، کراکری و دیگر کئی اقسام کے اشیاء کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے منفرد و پُر کشش ملبوسات کے اسٹالس قائم کیے گئے ہیں جو لوگوں کی دلچسپی کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سبا کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش کا مقصد نہ صرف منافع کمانا ہے بلکہ خواتین کو تجارت کی جانب راغب کرنا انہیں با اختیار بنانا اور خواتین کو دوستانہ ماحول میں ایک ہی چھت کے نیچے خریدو فروخت کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔
خریداروں کو گنجان بازاروں کے شور وغل سے پاک ماحول کے اندر خریداری کرنے کے لئے اس منفرد جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے، اتنا نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند طریقہ سے اس نمائش کااہتمام کیا گیا ہے تاکہ خریدار خریداری کے ساتھ ساتھ نمائش کی پر کشس طرزعمل سے بھی لطف اندوزہوں۔
مختلف طبقہ فکر سے وابستہ خواتین بھی اس پہل پر کافی سراہنا کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے نہ صرف خریداروں کی خریداری آسانی ہوگی بلکہ یہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ایک اچھا قدم ہے۔
وہیں ان کاروباری خواتین کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے زمینی سطح پر کچھ خاص نظر نہیں آ رہا ہے۔
سبا کا کہنا ہے کہ یہاں کی خواتیں کو با اختیار بنانے کے لئے صرف سلائی اور کڑھائی کی اسکیموں تک محدود رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس سے آگے سوچ کریہاں کی با صلاحیت خواتین کے لئے بہتر اور مناسب پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے، تاکہ یہاں کی خواتین بھی بیرونی ریاست کے ہنر مند و باصلاحیت خواتین کی طرح اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔