ETV Bharat / city

Spring in Kashmir: موسم بہارکی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

وادی کشمیر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ان دنوں وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی ملک کی مختلف ریاستوں کے سیاح یہاں کے معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام پہنچ رہے ہیں۔Arrival of Spring in Kashmir

It's Spring in Kashmir
موسم بہارکی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 19, 2022, 4:56 PM IST

وادی کشمیر اپنے قدرتی حسن وجمال سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے سر سبز شاداب دلکش سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ Arrival of Spring in Kashmir

موسم بہارکی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ان دنوں وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی ملک کی مختلف ریاستوں کے سیاح یہاں کے معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام آرہے ہیں۔ سیاح یہاں کے قدرتی حُسن وجمال سے مالا مال مقامات کی سیرو تفریح میں مصروف نظر آرہے ہیں اور یہاں پرُسکون لمحات گزار کر سکون و راحت محسوس کر رہے ہیں۔
لیکن افسوس یہ ہے کہ وادی آنے کے خواہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آنے سے کتراتی بھی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کشمیر کی منفی تشہیر ہے۔ نا مساعد حالات و دیگر کئی وجوہات کے سبب جموں وکشمیر اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔ لیکن کشمیر کے حسین پہلوؤں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاح کشمیر آنے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔

غلط تشہیر کی وجہ سے ہی زمینی سطح پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ منفی تشہیر Negative Publicity کی وجہ سے کشمیر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی سیاحتی صنعت کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ جس کے سبب اس سے جڑے افراد کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

تاہم ملک کے مختلف حصوں سے کشمیر آنے والے سیاح یہاں آکر ان ساری غلط فہمیوں اور افواہوں کو بے بنیاد پارہے ہیں۔ کشمیر آکر یہ سیاح نہ صرف یہاں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، بلکہ مقامی لوگوں کے حسن وسلوک اور مہمان نوازی سے متاثر ہوکر دوسروں تک وادی کشمیر کے بارے میں مثبت پیغامات پہنچاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.