ETV Bharat / city

پہلگام: صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 9:15 PM IST

موسم گرما کے سبب وادی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت ہے، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان
صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے وڈہان علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے مقامی افراد محکمہ پی ایچ ای سے سخت نالاں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں آج سے بیس سال قبل محکمہ پی ایچ ای نے ایک فلٹریشن پلانٹ نصب کیا تھا جسے محکمہ نے مقامی آبادی کے بجائے وہاں کے ہوٹلز کو اس کا پانی استعمال کرنے کی اجازت دی۔

صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

مقامی لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'محکمہ پی ایچ ای نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے آج سے تقریباً بیس برس سال قبل گاؤں میں فلٹریشن پلانٹ سے گاؤں کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر چند سال پہلے سے پلانٹ کا پانی ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانے لگا جس کی وجہ سے مقامی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی: فاروق عبداللہ

ستم ظریفی کا عالم یہ کہ اب مقامی آبادی کو ندی نالوں سے پانی حاصل کرکے استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فلٹریشن پلانٹ سے آبادی کو بھی پانی مہیا کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.