اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہی ہے تاکہ مرکزی حکومت کے نیشنل بینک کے تحت (NABARD) علاقے کے رہائشیوں کو پینے کا صاف اور تازہ پانی فراہم کیا جا سکے۔ برنٹی بٹ پورہ اور آس پاس کے دیہاتوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تقریباً 744 لاکھ روپے کی لاگت سے جنوبی کشمیر میں پانی کے سب سے بڑے ذخیرے کا ٹینک اور بورویل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ کام مرکزی اسکیم نبارڈ کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔ Water Reservoir Construction Work in District Anantnag
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کے لوگ 1975 سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔محکمہ جل شکتی اننت ناگ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ضمیر احمد رائنا نے کہا کہ اس واٹر سپلائی سکیم برینٹی بٹ پورہ کی کل لاگت تقریباً 744.50 لاکھ روپے ہے۔ گاؤں تقریباً چھ سے آٹھ بستیوں پر مشتمل ہے، اور کل 860 گھرانوں اور 7,000 سے 9,000 لوگوں کی آبادی کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچے گا۔
انھوں نے کہا پرجیکٹ تقریباً 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور پائپ نیٹ ورک بھی 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پانی سے متعلق مسئلہ 15 سے 30 دنوں میں حل ہونے کی امید ہے۔ علاقے کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔ اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ اور ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے اس پروجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔