ETV Bharat / city

شانگس اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی - سرکاری احکامات پر عمل کریں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہیں۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرکزی علاقہ شانگس میں کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ وہاں ابھی بھی لوگ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

شانگس اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کے قوانین کے خلاف ورزی

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:24 PM IST

شانگس میں لوگ سڑکوں پہ بناء ماسک کے گھوم رہے ہیں، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ دوا فروش اور محکمہ صحت سے وابستہ افراد اور ڈاکٹر صاحبان بھی اسپتالوں میں مریضوں کا علاج و معالجہ کرتے وقت بنا ماسک، بنا ہینڈ گلوز اور پی پی ای کٹس کے دکھائی دے رہے ہیں اور انتظامیہ بھی تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شانگس اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کے قوانین کے خلاف ورزی

اگرچہ اسکول، سرکاری و نجی دفاتر، مساجد، بہت سے پارک اور جِم کلب تو یقیناً بند پڑے ہیں لیکن یہ اقدامات اس وبا سے بچنے کے لیے ناکافی ہیں۔ اور چند لوگ اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کا واحد مؤثر طریقہ کرفیو کا نفاذ اور جبری سماجی علیحدگی ہے، لوگوں کو چاہیے کہ اس کورونا وائرس کو ہرانے کے لیے سرکاری احکامات پر عمل کریں اور انتظامیہ کے لیے بھی ایسے علاقوں میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنا چاہیے۔ تاکہ کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.