ETV Bharat / city

Urs of Hazrat Malik Dawood Badshah ہاکورہ اننت ناگ میں حضرت ملک داؤد بادشاہ کے عرس کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 5:12 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ہاکورہ علاقہ میں قائم حضرت ملک داؤد بادشاہ کا 245 واں سالانہ عرس بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ Urs of Hazrat Malik Dawood Badshah

ہاکورہ اننت ناگ میں حضرت ملک داؤد بادشاہ کے عرس کا اہتمام

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہاکورہ علاقہ میں سہ روزہ عرس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ درگاہ پر شب خوانی کی گئی، جس دوران درود و ازکار ختمت المعظمات کی مجلس آراستہ کی گئی اور خاص دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہ ایک ایسا عرس ہے جسے ہاکورہ علاقہ کے لوگ ایک تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔ جس دوران درگاہ کے متصل موجود عید گاہ میں میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں پر مختلف اسٹالز اور جھولے نصب کئے جاتے ہیں۔ عرس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے وابستہ زائرین میلے کی گہما گہمی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ Urs of Hazrat Malik Dawood Badshah

علاقہ کے بزرگوں کے مطابق حضرت ملک داؤد بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ پیدائشی طور خدا پرستی کی جانب متوجہ تھے، وہ حضرت سلطان العارفین (رح) کے چوتھے اور سب سے کم عمر خلیفہ تھے، ان سے پہلے حضرت بابا داؤد خاکی (رح) حضرت بابا بتہ مالو اور بابا داؤد گوہنی (رح) حضرت سلطان العالمین (رح) کے خلفاء تھے۔ حضرت ملک داؤد بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ شانگس کوٹہار علاقہ سے تعلق رکھتے تھے، تاہم بعد میں وہ ہاکورہ علاقہ میں تشریف آور ہوئے، مقامی بزرگوں کا کہنا ہے کہ ایک دن حضرت ملک داؤد پادشاہ کھیل رہے تھے جس دوران ان کی نظر اپنے رہنما پیر بزرگ حضرت سلطان العارفین (رح) کی طرف پڑی، اور انہیں پشیمانی کا اظہار ہوا، جس کے بعد وہ ظاہری طور دنیا سے رخصت ہوگئے۔ Urs of Hazrat Malik Dawood Badshah Celebrated In Hakura Anantnag

تب سے لیکر ان کی یاد میں ہر برس ہاکورہ علاقہ میں سہ روزہ سالانہ عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس عرس میں کئی مذاہب کے لوگ بلا لحاظ مذہب و ملت شریک ہوتے ہیں۔ خاص کر مقامی کشمیری پنڈت بھی عقیدے کے طور پر درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور اپنی مرادیں پانے کے لئے منتیں مانگتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے درگاہ سے متصل عیدگاہ میں بجلی نظام کی درستی اور خاص کر قریبی طغیانی نالہ میں باندھ (پروٹیکشن وال) تعمیر کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ Urs of Hazrat Malik Dawood Badshah

یہ بھی پڑھیں: Urs Of Hazrat Sufi Soch Kral صوفی بزرگ سوچھ کرال کا عرس تزک و احتشام سے منایا گیا

Last Updated : Aug 28, 2022, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.