مقامی لوگوں کے مطابق ٹریکروں کے ایک گروہ کے تین افراد ہالان ویری ناگ کے مقام پر ایک پہاڑی سے گر گئے، جن میں سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عاقب وانی ولد طارق احمد وانی ساکن ڈولگام بہنال اور محمد عمران خان ولد عبدالسلام خان ساکن ویری ناگ کے طور پرہوئی ہے۔
تیسرا ٹریکر مزمل احمد شیخ ولد نذیر اہ شیخ ساکن ڈولگام بانہال شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں پسپتال میں داخل کروایا گیا۔