جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملنے پر 44 راشٹریہ رائفلز 182 بٹلین سی ار پی ایف کی مدد سے پلوامہ پولیس نے جیش محمد عسکری تنظیم کے دو معاون Two JeM Militant Associates Arrested in Pulwamaکو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دونوں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے و دیگر مدد فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد عسکریت پسندوں کو فراہم کرنے کے لئے بھی کام کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق یہ دونوں جیش محمد عسکری تنظیم کے کمانڈرز کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ وگولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested in Pulwama: پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت عادل علی ولد علی محمد بھٹ ساکنہ اچھن پلوامہ اور آصف گلزار ولد گلزار آحمد ڈار حاجی ڈارپورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ لیتر تھانہ میں درج کیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔