ETV Bharat / city

Encounter in Anantnag اننت ناگ میں اچانک انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 6:14 PM IST

Updated : Sep 7, 2022, 7:45 PM IST

جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع تھجیواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ Encounter in South Kashmir Anantnag

Encounter in Anantnag
اننت ناگ میں اچانک انکاؤنٹر

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تھجیواڑہ کنیلون علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا، جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسندوں ہلاک ہوگئے ہیں، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Militants Killed in an Encounter

اننت ناگ میں اچانک انکاؤنٹر

انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت فیاض کمار اور اویس خان کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق عسکریت پسند تنظیم انصار غزوہ الہند سے تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں عسکریت پسند 03-07-2022 کو چینی ووڈر سری گفوارہ میں پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے میں ملوث تھے جس میں ایک پولیس اہلکار فردوس ڈار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ 12-08-2022 کو داراشکوہ پارک بجبہاڑہ میں ہوئے حملے میں یہی عسکریت پسند ملوث تھے جس میں قادر نام کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے مارے گئے عسکریت پسندوں کو 15-06-2022 کو پادشاہ باغ میں گرینیڈ حملے سمیت دیگر کئی واقعات میں بھی ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Last Updated : Sep 7, 2022, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.