اننت ناگ: 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں تقربیاً دو لاکھ بیس ہزار عقیدت مندوں نے گُپھا کے درشن کیے ہیں۔ وہیں سخت سکیورٹی کے درمیان چار ہزار 703 افراد پر مشتمل 22 واں قافلہ جموں کے بھگوتی نگر سے وادی کی اور روانہ ہوا۔22th batch Amarnath Yatra
امرناتھ شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز 11 ہزار 434 یاتریوں نے گُپھا میں شولینگم کے درشن کیے۔ وہیں آج جموں کے بھگوتی نگر سے یاترا کا 22واں قافلہ کشمیر کی اور روانہ ہوا۔ چار ہزار 703 افراد پر مشتمل قافلے میں 2 ہزار ایک عقیدت مند بالتل راستہ کے لیے روانہ ہوئے جبکہ باقی دو ہزار 702 افراد روایتی روٹ پہلگام کے لیے روانہ ہوئے۔
وہیں سرکاری ذرائع کے مطابق 29 جون سے اب تک بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے 1 لاکھ 24 ہزار 7 سو14 یاتری پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔
سرینگر جموں قومی شاہرہ پر رامبن کے نزیک مٹی کے تودے گرنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ وہیں انتظامیہ نے شاہراہ پر درماندہ یاتریوں کے لیے رہنے اوق کھانے پینے کے اچھے انتظامات کیے ہیں۔ یاتری انتظامیہ کی جانب سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بتادیں 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک مرنے والوں کی کُل تعداد 49 ہوگئی ہے ان میں 8 جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 16 یاتری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی
مزید پڑھیں: