تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے فورسز پر پتھراؤ کیا اور جواب میں فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔
اس دوران مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لیے پیلٹ کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر دو کمسن بچے زخمی ہوگئے۔
زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا۔