ETV Bharat / city

Talhard Ashmuqam Residents Demand: تلہاڈ عشمقام کو پنچایتی حلقہ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 10:57 PM IST

تلہاڈ عشمقام اننت ناگ کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاﺅں کو پنچایتی حلقہ سے منسلک TULHAD RESIDENTS DEMAND SEPARATION FROM MC AISHMUQAM کیا جائے۔ لوگوں کے مطابق علاقہ کو میونسپل کمیٹی عشمقام کے ساتھ رکھا تو گیا ہے لیکن یہاں پر کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں ہوا ہے۔

tulhad-residents-demand-separation-from-mc-aishmuqam-wants-panchayat-area
تلہاڈ عشمقام کو پنچایتی علاقے کے طور پر تسلیم کیا جائے

پہلگام: تلہاڈ عشمقام اننت ناگ کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاﺅں کو پنچایتی حلقہ سے جوڑا جائے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق علاقہ کو میونسپل کمیٹی عشمقام کے ساتھ رکھا گیا لیکن تب سے یہاں پر کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں ہوا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تلہاڈ عشمقام کے لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے، کیونکہ علاقہ کو پندرہ برس قبل میونسپل کمیٹی عشمقام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

لوگوں کے مطابق عوام نے اس فیصلے کے خلاف پہلے سے تھے کیونکہ علاقے میں کوئی بھی تعمیر و ترقی کا کام انجام نہیں دیا گیا ہے۔

علاقہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ چونکہ یہ گاﺅں بیک وارڈ قرار دیا گیا تھا تو پھر اس کو میونسپل کمیٹی کے ساتھ کیسا جوڑا جاسکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام خاص کر ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان علاقہ تلہاڑ کو پھر سے پنچائت حلقہ کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ پنچائتی سطح پر جو بنیادی کام ہورہے ہیں اس کا فائدہ انہیں بھی مل پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.