ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمیرس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ Agricultural Production & Farmers Welfare Development کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود Walfare of Anantnag Farmers کے لئے ایگریکلچر کمپلیکس اننت ناگ میں ضلع افسران اور اہلکاروں کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال Agricultural Director choudhary Iqbal نے پروگرام کا افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ اپنے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیت اور ہنر کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، تاکہ وہ مختلف پروگراموں اور سرکاری اسکیموں کو لاگو کرتے ہوئے موثر طریقے سے ڈیلیور کر سکیں۔
چودھری محمد اقبال Choudhary Mohd Iqbal نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تربیت میں دلچسپی کا اظہار کریں، تاکہ خود کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے اپڈیٹ کرسکیں۔
مزید پڑھیں:DLIC meet on Tejasvini scheme: اننت ناگ میں تیجسونی اسکیم پر ڈی ایل آئی سی میٹنگ
اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹرز اور چیف ایگریکلچر افسران نے محکمہ کی طرف سے نافذ کیے جانے والے بعض ، اسکیموں، رہنما خطوط اور پالیسیوں پر غور کیا اور مائیکرو اریگیشن سسٹم، زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ، مشروم، مکئ کی پیداوار ، فارموں کے انتظام پر روشنی ڈالی
ڈائریکٹر نے ضلع کے مستحقین میں فارم مشینریز Farm Machines بھی تقسیم کئیں۔