تفصیلات کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے سرجیت کمار ولد نصیب چند، سندیپ کمار اور اشوک کمار، گزشتہ کئی ماہ سے کوکرناگ کے بڈر علاقے میں کرائے کے مکان میں قیام پذیر تھے۔ جوں ہی آج شام کو وہ ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد اپنے کرایہ کے کمرے میں پہنچے تو اس دوران انہوں نے سردی سے بچنے کے لیے گیس ہیٹر Use Of Gas Heater کو چالو کیا، جس کے بعد ہیٹر کی پائپ میں سے گیس لیک Gas Leak ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں آگ نمودار ہوئی، جس کو بجھانے میں تینوں اساتذہ کے ہاتھ جل گئے۔
مزید پڑھیں:Central University Kashmir: سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طالبہ کی دم گھٹنے سے موت
زخمی اساتذہ کو ایس ڈی ایچ کوکرناگ SDH Kokernag لے جایا گیا جہاں سے تینوں کو بہتر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ GMC Anantnag لے جایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت مستحکم ہے،تاہم ان کے ہاتھوں میں جلنے کے زخم ہیں۔