ETV Bharat / city

کشتواڑ: شدید برفباری کے سبب قومی شاہراہ پر تین افراد کی موت

گزشتہ روز ایس ایس پی کشتواڑ نے موسم خراب رہنے کی جانکاری بھی دی تھی اور تمام پولیس چوکیوں تا پی سی آر کے نمبرات سوشل میڈیا پر اپڈیٹ بھی کیا تھا لیکن لوگ اس کے باجود بھی گاؤں یا کشتواڑ کا آنا جانا کررہے ہیں جس سے اس طرح کے حادٽات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موسم خراب ہےگھر سے باہر نہ نکلیں۔

شدید برفباری کے سبب کشتواڑ کے قومی شاہ راہ پر تین افراد کی موت

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 8:56 PM IST

کشمیر کے سنتھن ٹاپ پر شدید برفباری کے سبب اتوار کی صبح دو افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ، فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے آج صبح تقریباً 5 بجے سنتھن ٹاپ کے نزدیک سے دو شہریوں کو بچایا، جو برف میں پھنسے ہوئے تھے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر چھاترو سے سنتھن ٹاپ کے برفیلے اور دھند سے بھرے علاقوں میں ایم ای ڈی مشنری کی مدد سے جانے کی کوشش کی، لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے سنتھن قومی شاہ راہ پر نہیں پہنچ سکے۔

اننت ناگ سے 8 کلومیٹر تک چلنے والی تیز ہواؤں اور برف میں پھنسے زخمیوں اور مرنے والوں کو سنتھن سے واپس کشمیر لایا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ بیتی رات ایک ایمبولینس کشتواڑ ہسپتال میں تحسینہ بیگم زوجہ غلام حسین ساکنہ پٹھ گام مڑواہ کی لاش کو پہنچانے ایمبولینس ڈرائیور کلونت سنگھ ولد منشی رام ساکنہ سیمنا کلونی گیا تھا لیکن اچانک شدید برفباری کی وجہ سے وہ سنتھن ٹاپ میں دم توڑ گیا اور اس کی خبر سنتے ہی کشتواڑ پولیس نے اننت ناگ پولیس سے رابطہ کیا اور اسے ڈھونڈ نکالا۔

گزشتہ روز ایس ایس پی کشتواڑ نے موسم خراب رہنے کی جانکاری بھی دی تھی اور تمام پولیس چوکیوں تا پی سی آر کے نمبرات سوشل میڈیا پر اپڈیٹ بھی کیا تھا لیکن لوگ اس کے باجود بھی گاؤں یا کشتواڑ کا آنا جانا کررہے ہیں جس سے اس طرح کے حادٽات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موسم خراب ہے گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.