ETV Bharat / city

House Collapses in Anantnag اننت ناگ میں مکان گر جانے سے تین ہلاک

ضلع اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں ایک مکان گر جانے کی وجہ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ House Collapses in Anantnag

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 1:37 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 2:03 PM IST

کوکر ناگ میں مکان گر جانے سے تین ہلاک
کوکر ناگ میں مکان گر جانے سے تین ہلاک

سری نگر: جموںو کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک مکان گر جانے کی وجہ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر ناگ کے ڈکسم علاقے میں اتوار اعلیٰ الصبح ایک کچا مکان (کوٹھا) اچانک زمین بوس ہو گیا جس وجہ سے مکان مالک سمیت چار افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ House Collapsed in Kokernag

اننت ناگ میں مکان گر جانے سے تین ہلاک

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے دبے چار افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Lightning Strike in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹے کی موت

متوفین کی شناخت منظور احمد گورسی ولد محمد عبداللہ، حاجرا بیگم زوجہ محمد حسین گورسی اور منظور احمد ساکنان بڈہارڈ کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور لاشوں کو ملبے سے نکا لا گیا۔ اُن کے مطابق ڈکسم کے جنگلی علاقے ماتھر پتھر بہک میں یہ واقع پیش آیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 18, 2022, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.