ETV Bharat / city

'Sajjad Gani Lone On 'The Kashmir Files: " نفرت انگیز فلم بنانے والے ہدایتکار راجیہ سبھا کی رکنیت کے خواہاں" - Peoples Conference convention in Kokernag

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلز کے ہدایتکار کو راجیہ سبھا کی سیٹ ملنی چاہیے ورنہ یہ لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ راجیہ سبھا کیسے پہنچا جائے۔ 'Sajad Gani Lone Rect. On 'The Kashmir Files

the-kashmir-files-is-a-bad-fiction-film-makers-want-raja-sabha-seat-says-sajad-gani-lone
نفرت انگیز فلم بنانے والے ہدایتکار راجیہ سبھا کے خواہاں ہیں
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 7:42 PM IST

Updated : Mar 23, 2022, 11:42 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی سربراہی پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کی۔ اجلاس میں سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے شانگس منصور حسین اور ڈی ڈی سی ممبر ساگم ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے موجود تھے۔Peoples Conference convention in Kokernag۔ تقریب کے دوران مقررین نے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کریں، تاکہ آنے والے الیکشن میں پارٹی اچھی کارکردگی پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ یہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے خاندانی راج چل رہا تھا، یہاں کے سیاسی رہنماؤں نے ہمیشہ دفعہ 370 اور آرٹیکل 35 اے کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیے ہیں، جب کہ پارلیمانی انتخابات میں بھی لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا۔

نفرت انگیز فلم بنانے والے ہدایتکار راجیہ سبھا کے خواہاں ہیں

اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ساگم ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ ایڈووکیٹ سلیم پرے نے تقریباً دو ماہ قبل نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آٹونامی کے ریزیولیشن کو پاس کرانا چاہا تھا، تاہم مرکز نے اُسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی سیاست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دی کشمیر فائلز پر بات کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ بالی ووڈ کے کئی معروف اداکار فلموں کے ذریعے نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہاہی میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی تھی، لیکن وادی کے مسلمان بھی اُس زیادتی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی کشمیر فائلز ایک یک طرفہ فلم جس میں فلم ہدایتکار نے فلم میں ایک ہی پہلو بیان کیا ہے جب کہ دوسرا پہلو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے مرکزی حکموت سے اپیل کی ہے کہ ایسے اداکاروں کو راجیہ سبھا کا ممبر بنایا جائے نہیں تو ایسے لوگ یہاں کے ہندو مسلم بھائی چارے میں بگاڑ ڈالنے کی کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھیں گے۔

Last Updated : Mar 23, 2022, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.