ETV Bharat / city

اننت ناگ: کمسن بچی سے ریپ: ملزم کو سخت سزا

author img

By

Published : Aug 1, 2019, 7:09 PM IST

Updated : Aug 1, 2019, 8:05 PM IST

ریاست جموں کے کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نو برس کی معصوم بچی سے ریپ کے کیس میں ملزم کو دس برس قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمسن بچی سے ریپ کے کیس میں ملزم کو سخت سزا

استغاثہ کے مطابق ضلع اننت کے کہری بل علاقہ کے رہنے والے اشفاق احمد خان نے چھہ جولائی 2017 کی شب پڑوس میں رہنے والی ایک کمسن بچی کے ساتھ ریپ کیا۔

اننت ناگ: کمسن بچی سے ریپ: ملزم کو سخت سزا

اس معاملے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ خلیل احمد چودھری نے بدھ کے روز کی ۔

عدالت نے ملزم اشفاق احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے دس برس قید اور پچاس ہزار روپیے جرمانے کی سزا سنائی۔

فیصلہ کے مطابق اگر مجرم جرمانہ کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا تو سزا میں مزید چھہ ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2017 میں پیش آنے والے اس واقعہ کے آئندہ روز متاثرہ کے والد نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Intro:

Body:اننت ناگ ۔۔ نو سالہ معصوم بچی کی عصمت دری میں ملوث ایک شخص کو دس برس قید اور پچاس ہزار روپئے جرمانےکی سزا سنائی گئی۔

استغاثہ کے مطابق ضلع اننت کے کہری بل علاقہ کے رہنے والے اشفاق احمد خان نے چھہ جولائی 2017 کی درمیانی رات کے دوران اپنے ہمسایہ نو سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کی تھی ۔

اس معاملہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ خلیل احمد چودھری نے بدھ کے روز کی ۔

عدالت نے ملزم اشفاق احمد خان کو ملزم قرار دیتے ہوئے دس سال قید با مشقت اور پچاس ہزار روپیے جرمانے کی سزا سنائی۔

فیصلہ کے مطابق اگر مجرم جرمانہ کی رقم جمع کرنے میں ناکام رہا تو سزا میں مزید چھہ ماہ کی توسیع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2017 میں پیش آئے اس واقعہ کے اگلے روز متاثرہ کے والد نے نزدیکی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔

Conclusion:اننت ناگ سے میر اشفاق
Last Updated : Aug 1, 2019, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.