ETV Bharat / city

اننت ناگ: آوارہ مویشیوں سے راہگیر پریشان - अनंतनाग : आवारा पशुओं से परेशान राहगीर

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آوارہ مویشیوں کی وجہ سے راہگیروں، گاڑی والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق آوارہ مویشی قصبہ کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور گلی کوچوں میں گھومتے رہتے ہیں۔

اننت ناگ:آوارہ مویشیوں سے راہگیر پریشان
اننت ناگ:آوارہ مویشیوں سے راہگیر پریشان
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:21 PM IST

قصبہ اننت ناگ میں آوارہ مویشیوں کی وجہ سے راہگیروں، گاڑی والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آوارہ مویشی قصبہ کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور گلی کوچوں میں گھومتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور راہگیروں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

اننت ناگ:آوارہ مویشیوں سے راہگیر پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ مویشیوں کی وجہ سے قصبہ میں بعض اوقات ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہو رہی ہے، جو ٹریفک جام کا بھی سبب بنتا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل سے لال چوک اور جنگلات منڈی گورنمنٹ میڈیکل کالج جانے والی شاہراہ پر آوارہ مویشی گھومتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لے جانے یا ریفر کرنے کے دوران آوارہ مویشی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ وہیں سڑکوں اور اہم مقامات پر گوبر کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: پرانی گاڑی انوکھے ریستوراں میں تبدیل، ڈرائیور ہوا مقبول

لوگوں نے میونسپل حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ان افراد کے خلاف کارروائی کریں جو مویشیوں کو آوارہ چھوڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.