ETV Bharat / city

وادی کشمیر میں مسلسل بارش اور برفباری، قومی شاہ راہ بند

author img

By

Published : Nov 8, 2019, 6:25 AM IST

وادی کشمیر میں مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے لداخ اور وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

وادی کشمیر میں مسلسل بارش اور برفباری، قومی شاہ راہ بند

جسکی وجہ سے جواہر ٹنل کے دونوں اطراف ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔

درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان درماندہ مسافروں میں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائورز اور کنڈکٹرز کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

ای ٹی بھارت کے نمائندہ فیاض لولو سے بات کرتے ہوئے مسافروں نے اس طرح اپنی روداد بیان کی ۔۔۔۔

ادھر انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ہیلپ لائن نمبرات جاری کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ بھاری برف باری اور بارشوں کے بیچ انہیں تاحال انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کی امداد حاصل نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

کشمیر میں جہاں موسم سرماں کے دوران قومی شاہراہ کا بند ہونا معمول کی بات ہے وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ کے چار گلیاروں والے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ درماندہ مسافروں کو راحت پہنچانے کے لیے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.