اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے تیسرے مرحلے کے لیے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ضلع کے تمام حساس علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق 'ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلع کےتمام حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو قائم کی گئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کئی علاقوں میں فوج کی مدد بھی طلب کی گئی ہے تاکہ ضلع میں امن وقانون برقرار رکھا جائے اور ووٹر آسانی سے اپنا حق رائےدہی کا استعمال کرسکیں'۔