ETV Bharat / city

این ایف سی ایچ کے سکریٹری نے اننت ناگ کا دورہ کیا - فرقہ وارانہ، ذات پات، نسلی یا مسلح شورش

سکریٹری نیشنل فاؤنڈیشن فار کمیونل ہارمنی (این ایف سی ایچ) منوج پنت نے آج اننت ناگ کا دورہ کیا اور ضلع میں این ایف سی ایچ سکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Sep 23, 2021, 9:02 PM IST

سکریٹری نیشنل فاؤنڈیشن فار کمیونل ہارمنی (این ایف سی ایچ) منوج پنت نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کرکے ضلع بھر میں این ایف سی ایچ سکیم کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا ،محکمہ سماجی بہبود کے ضلع افسر ڈاکٹر پیرزادہ فرحت و دیگر افسران کے علاوہ مستحقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

این ایف سی ایچ کے سکریٹری نے اننت ناگ کا دورہ کیا

میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت ان بچوں کی تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جو فرقہ وارانہ، ذات پات، نسلی یا مسلح شورش کا شکار ہوتے ہیں۔
میٹنگ کے دوران اس بات کی جانکاری دی گئی کہ ضلع میں 123 مستحق طلبہ میں 22.72 لاکھ روپئے تعلیم کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں۔ وہیں مستقبل میں مزید 105 طلبہ کو اسکالرشپ کی رقم مل جائے گی۔

میٹنگ میں مزید آگاہی دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع میں 20 نئے کیسوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی منظوری کے لیے دستاویزات، متعلقہ حکام کو بھیج دے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

ضلع انتطامیہ اننت ناگ کے متعلقہ حکام کو قابل ستائش کام پر سیکرٹری کی جانب سے سراہنا کی گئی۔ سیکرٹری نے متعلقہ افسر کو ہدایت دی کہ وہ مزید جائزہ لیں اور اہل بچوں کی شناخت کرے تاکہ اسکیموں میں ان کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

Last Updated : Sep 23, 2021, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.