ETV Bharat / city

سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا - جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات

اعداد و شمار کے مطابق شانگس اور چھترگل بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 43 ہزار 812 ہے جن کے لیے بلاک شانگس اور چھترگل کے مختلف مقامات پر تقریباً 206 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی  گلزار احمد وانی نےحق رائے دہی کا استعمال کیا

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 12:19 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اسی کے تحت آج حلقہ شانگس میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ مراکز پہنچ رے ہیں، چھترگل بلاک میں سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق شانگس اور چھترگل بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 43 ہزار 812 ہے جن کے لیے بلاک شانگس اور چھترگل کے مختلف مقامات پر تقریباً 206 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نےحق رائے دہی کا استعمال کیا

انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسی کے تحت دونوں بلاکوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور بھاری تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں بلاکس میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی پانچ خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نے کہا کہ 'ہم گپکار الائنس کا حصہ ہیں اور ہماری امیدوار گپکار کی جانب سے ہیں، دوسری جانب حال ہی میں کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈران کا کہنا ہے کہ ہم گپکار الائنس کے ساتھ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ چھترگل بلاک میں سابق کانگرس کے رکن اسمبلی کی بیٹی بھی میدان میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.