ETV Bharat / city

لاک ڈاون: عید کی آمد پر رش، انتظامیہ متحرک - administration mobilized in jammu & kashmir

عیدالفطر کی آمد سے قبل سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ ایک روز سے کووڈ 19 لاک ڈاون کے دوران لوگوں اور ٹریفک کا کافی رش دیکھا گیا۔

rush on coming eid, administration mobilized in jammu & kashmir
عید کی آمد پر رش، انتظامیہ متحرک
author img

By

Published : May 23, 2020, 3:42 PM IST

عیدالفطر کی آمد سے قبل سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ ایک روز سے کووڈ 19 لاک ڈاون کے دوران لوگوں اور ٹریفک کا کافی رش دیکھا گیا۔

ویڈیو: عید کی آمد پر رش
  • پولیس کی تعیناتی:

آج بھی سرینگر کی سڑکوں پر گاڑیوں کا کافی رش دیکھا گیا، لیکن ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو تعینات کر کے سڑکوں کو سیل کر دیا اور گاڑیوں کو آگے چلنے کی اجازت نہیں دی-

  • کووڈ 19 ضابطوں کی پابندی:

انتظامیہ نے وادی میں دس میں سے آٹھ اضلاع کو ریڈ زون اور اورینج زون قرار دیا گیا ہے۔ دو اضلاع: گاندر بل اور بانڈی پورہ میں محدود رعایت دے کر لوگوں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انہیں واضح کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 ضابطوں کی پابندی کی جائے-

بتادیں کہ عید سے قبل کشمیر کے بازاروں میں گہما گہمی ہوتی تھی لیکن موجودہ صورتحال میں بازار سنسان ہیں-

  • سخت بندشیں:

تاہم گزشتہ ایک روز سے لوگوں کا رش دیکھا گیا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے بندشیں سخت کی ہے-

  • جموں و کشمیر میں کورونا کی صورت حال:

جموں و کشمیر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 1489 پہنچ چکی ہے جن میں 749 ایکٹو پازیٹو ہیں جبکہ 720 صحتیاب ہوئے ہیں- 20 مریضوں کی اس وبا سے موت واقع ہو چکی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.