حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں واقع چینہ وُڈر سریگفوارہ علاقے میں ایک موٹر سائکل سوار اُس وقت شدید طور پر زخمی ہوا جب اس کی بائک اور ایک گاڑی کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی ۔
موٹر سائکل سوار اور گاڑی کے درمیان ہوئی اس زور دار ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار شدید طور پر زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد موٹر سائکل سوار کو سرینگر اسسپتال میں منتقل کیا گیا۔
موٹر سائکل سوار کی شناخت شاہد احمد گنائی ولد محمد شفیع گنائی ساکنہ پوش کریری کے بطور ہوئی ہے۔