ETV Bharat / city

Villagers in Shalgam Demand School Upgrade: محکمۂ تعلیم کی لاپرواہی کے سبب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات - شالگام علاقہ کے بچے تعلیمی پسماندگی کا شکار

بجبہاڑہ میں شالگام نامی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ دہائیوں سے مڈل اسکول Middle School کی درجہ بندی کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی آج تک مڈل اسکول کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ متعلقہ محکمہ اور حکومت سے نالاں ہیں۔ Villagers in Shalgam Demand School Upgrade

محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے سبب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا
Villagers in Shalgam Demand School Upgrade
author img

By

Published : Mar 13, 2022, 4:32 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے کئی علاقوں میں کچھ ایسے اسکول موجود ہیں جو نوے کی دہائی یا اُس سے قبل تعمیر کیے گئے تھے، ان کی جانب محکمۂ تعلیم Department of Education نے نہ تو اب تک کوئی توجہ دی ہے اور نہ ہی انتظامیہ نے ان اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی اقدامات اُٹھائے ہیں جس کے باعث ان دیہی علاقوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Villagers in Shalgam Demand School Upgrade

Villagers in Shalgam Demand School Upgrade

بجبہاڑہ میں شالگام نامی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ دہائیوں سے مڈل اسکول کی درجہ بندی کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی آج تک مڈل اسکول کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ متعلقہ محکمہ اور حکومت سے نالاں ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل اسکول جس حالت میں تھا آج بھی مذکورہ اسکول کی عمارت ویسی ہی ہے۔ جب کہ مذکورہ اسکول میں بچوں تعداد کافی بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دیگر علاقوں میں مختلف تعلیمی ادارے کافی ترقی کرچکے ہیں، تاہم شالگام علاقے کو حکومت اور انتظامیہ نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقے میں محض ایک مڈل اسکول اور دو پرائمری اسکول ہیں، جس میں نہ صرف شالگام علاقہ کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ اس کے مضافاتی علاقوں کے بچے بھی انہیں اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقے کے بچوں کو آٹھویں جماعت مکمل کرنے کے بعد کئی کلو میٹر کی مسافت طے کرکے بجبہاڑہ کا رخ کرنا پڑتا ہے، جب کہ علاقہ اتنا پسماندہ ہے کہ یہاں ٹرانسپورٹ کا بھی فقدان ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے بچوں کو کبھی کبھار پیدل سفر کرکے بجبہاڑہ یا واگہامہ پہنچنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مذکورہ اسکول کا درجہ بڑھائے تاکہ علاقہ کے بچّوں کو گھر دہلیز پر ہی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

عوامی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب فون پر یہ مسئلہ محکمۂ تعلیم کے چیف ایجوکیشن آفیسر محمد شریف کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ اپ کی وساطت سے ہم مذکورہ علاقے کے لوگوں کو کہنا چاہیں گے کہ وہ محکمہ میں ایک عرضی دائر کریں، جس کے بعد محکمہ کی جانب سے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاکہ لوگوں کی ان مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.